نئی دہلی (ویب ڈیسک) دماغی سرطان میں مبتلا بیوی کا علاج کرانے میں ناکامی پر شوہر نے بیوی کے ساتھ خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ریجو وجین اور اس کی 40 سالہ اہلیہ پریا نائر گجانن نگر میں کرائے کے گھر میں مقیم تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ پریا کو دماغی سرطان کی تشخیص ہوئی جس کے علاج کیلئے دونوں نے ناگ پور میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جہاں پریا کے علاج کیلئے ہر ہفتے 20 ہزار کا خرچ آتا تھا جس کیلئے شوہر لوگوں سے قرض لینے پر مجبور ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر کو کچھ قرض رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو ادا کرنا تھا جس کے خوف کی وجہ سے وہ زہر خرید کر لایا اور دونوں نے سوفٹ ڈرنک میں ڈال کر زہر پی لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جو اس وقت سو رہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔