Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی فیک کال ماں شدت غم...

بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی فیک کال ماں شدت غم سے ہلاک



(24 نیوز ) کسی بھی عورت کیلئے اس کی عزت سب سے بڑھ کر ہوتی ہے اور پھر یہی عورت جب ماں بن جاتی ہے تو  بیٹی کی تربیت اور عزت و تکریم اس کا سنہرا خواب بن جاتا ہے اور  جب وہی بیٹی جوان ہوتی ہے اور اس سے متعلق وہ جب بری خبر سنتی ہے تو یہ خبر اس پر کسی قیامت سے کم نہیں گزرتی ، ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہوا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں مالتی ورما نامی خاتون کو ایک کال موصول ہوئی جس میں انھیں بتایا گیا تھا کہ فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا،کال کرنے والے نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بیٹی کی رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے مانگے اور واٹس ایپ پر اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی بھیجا تھا،فون کال کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر آدھے گھنٹے میں رقم نہیں بھیجی تو وہ ان کی بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل کردے گا جو فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ملی تھی ، جس پر خاتون کی طبیعت بگڑ گئی، انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی، ڈاکٹرز نے موت کی وجہ شدت غم اور صدمے کے باعث پڑنے والا دل کا دورہ بتایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی،دوسری جانب خاتون کے بیٹے نے اپنی بہن سے فون پر بات کی جس نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور اپنے آفس میں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں