Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبیگ سے 2ہزار روپے کیوں چڑائے؟ پوچھنے پر بھائی کے دوست نے...

بیگ سے 2ہزار روپے کیوں چڑائے؟ پوچھنے پر بھائی کے دوست نے لڑکی کی جان لے لی



(24 نیوز ) بھارت میں آئے روز ایسے ایسے جرائم سرزد ہو رہے ہیں کہ جن کے متعلق سوچا بھی نہیں جا سکتا، کبھی کوئی جاہل بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے بیوی کا پیٹ چاک کر دیتا ہے تو  کہیں نا بالغ لڑکی کو بس میں  گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور اب صرف 2 ہزار روپے کے بدلے لڑکے نے دوست کی بہن کو قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں ایک نابالغ لڑکے نے اپنے دوست کی بہن کو بے دردی سے قتل کردیا ہے ، ملزم نے پولیس کے سامنے اعترافِ جرم کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے صرف دو ہزار روپے کے عوض لڑکی کو قتل کر دیا،معاملہ بنگلورو کا ہے جہاں باتھ روم میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، پولیس نے اسے بہیمانہ قتل کا معاملہ قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کی اور اب اس معاملے میں ایک نابالغ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پربدھ نام کی 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی کے دوست نے صرف 2000 روپے کے لیے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ 15 مئی کو سبرامنیا پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے برنداون لے آؤٹ کے ایک گھر کے باتھ روم میں لڑکی مردہ پائی گئی۔ لڑکی کی گردن اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ اس قتل کے بعد متاثرہ کی ماں سومیا کے آر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے جانچ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ 19 سالہ لڑکی پربدھ کا بھائی اور گرفتار ملزم آپس میں دوست تھے، وہ اکثر اپنے دوست کے گھر جایا کرتا تھا،ملزم نے کھیلتے ہوئے دوست کا چشمہ توڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے چشموں کی مرمت کے لیے پیسوں کی ضرورت پڑی، ملزم جو قتل سے چند روز قبل لڑکی کے گھر آیا تھا، اس کے پرس سے 2ہزار روپے چوری کر کے لے گیا تھا،جس کا شک لڑکی کو پڑ گیا اور  اس کے بعد پربدھ نے ملزم سے رقم واپس کرنے کو کہا۔

15 مئی کو ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر بے دردی سے اس کا ہاتھ اور گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور چھت سے فرار ہو گیا، اس واقعے کے بعد سبرامنیا پور پولیس موقعے پر پہنچی اور آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کرنا شروع کردیا۔ تفتیش کے دوران ملزم ایک کیمرہ میں مشکوک انداز میں گھومتا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ڈی سی پی بنگلورو ساؤتھ ڈویژن لوکیش بھرامپا جگلاسر نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق اسے ریمانڈ ہوم کو سونپ دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں