نئی دہلی (ویب ڈیسک) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی پاکستانیوں کو ہمارے حقوق، مکانات، نوکریاں دینا چاہتی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا پیسا پاکستانیوں کو یہاں بسانے پر خرچ کیا جائےگا، پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان میں تقریباً ڈھائی سے 3 کروڑ اقلیتیں رہتی ہیں۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت اپنے دروازے کھول دے گا تو ان ممالک سے لوگ بڑے پیمانے پربھارت آئیں گے، قانون واپس نہ لیا جائے تو عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں۔اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کا یہ قانون لانے کا مقصد کم ووٹ بینک والی ریاستوں میں اپنا ووٹ بینک کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، ایسا چلتا رہےگا اور بڑی تعداد میں لوگ بھارت میں داخل ہوں گے، یہ قانون بڑے پیمانے پر شمال مشرقی ریاستوں خاص طور پر آسام کو متاثر کرے گا۔