Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبی جے پی کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ حربہ

بی جے پی کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ حربہ



(24نیوز)  بی جے پی کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ حربہ،بھارتی انتخابات کے دوران بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہو گئی۔تمام کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد بی جے پی نے پاکستان اور مسلمان مخالف بیانیے کا استعمال شروع کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگل کر بی جے پی ووٹرز کو متاثر کرتی ہیں اور لوک سبھا میں نشست یقینی بنا لیتی ہیں۔بھارت کے حالیہ انتخابات میں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف جارحانہ موقف اختیار کیا اور اپنی ہر تقریر میں بے بنیاد الزامات کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کا بھی استعمال کیا ۔

 اپوزیشن جماعت کانگرس کے لیڈر منی شنکر آئر نے اپنی تقریر میں مودی کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہئے کیونکہ خود مختار ریاست پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ہے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے کانگرس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کے خلاف پوری تقریر کر ڈالی ۔ بھارت نے ہمیشہ نہ صرف خطے کے امن کو تباہ کیا بلکہ اپنے مذموم مقاصد کی خاطر اپنی عوام کو بھی تباہی اور بدامنی کی جانب دھکیلا ہے۔ 2019 میں ہونے والا پلوامہ ڈرامہ اور مودی کی اداکاری آج بھی عالمی سطح پر بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات کے دوران بھی مودی نے راجوری اور پونچھ میں دہشتگردی کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی بھرپور کوشش کی، بھارت میں بےروزگاری پچھلے 45 برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے لیکن ہم پاکستان پر بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت مدت پوری کر گئی تو پاکستان میں تبدیلی نظر آئے گی: مریم نواز
دوسری جانب بھارتی لیڈر پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کےعوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس بار ووٹ مذہب اور پاکستان مخالف بیانیے کے بل بوتے پر نہیں بلکہ مہنگائی، بےروزگاری اور کسانوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے دیے جائیں گے۔ اس سے پہلے بھی مودی اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور بیانیے کا استعمال کرتا رہا ہے۔ مودی اور بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں اور پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ اور بڑھاوے کے باعث ہندوستان میں مسلمان سنگین عدم تحفظ اور انتہاپسندی کا شکار ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس واچ جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی سے جواب طلب کر چکی ہیں۔ بی جے پی اپنی عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی محتاج نظر آتی ہے۔کیا بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعتیں خطے میں ایسے ہی بدامنی پھیلانے میں مگن رہیں گی اور اپنے مذموم سیاسی فوائد کی خاطر خطے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کی بھلائی بھی داؤ پر لگا دینگی؟۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں