گلوبل نیٹ ورک مانیٹر بیٹ بلاکس کے ڈائریکٹر ایپ ٹوکر کے مطابق، ”اگر اپوزیشن کی شرکت کی صلاحیت ہی ختم کر دی جائے، تو کسی بھی ملک کی جمہوریت مسائل کا شکار ہو جاتی ہے۔‘‘ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کی ان کے خلاف تمام تر مہم کا مقصد یہ ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں نہ آ سکیں۔