Monday, January 6, 2025
ہومWorldترکمانستان : صدر زرداری کا بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو...

ترکمانستان : صدر زرداری کا بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو بھاگیا



آشگھابت (ویب ڈیسک) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا ترکمانستان کے ہوائی اڈے پر استقبال منفرد اور محبت بھرے انداز میں کیا گیا۔

 صدر زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے، جہاں ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے دو ننھے مقامی بچوں نے گلدستے کے ساتھ روایتی نمکین روٹی پیش کی۔ یہ روٹی مہمانوں کی خوشنودی کا اظہار کرنے کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر صدر زرداری نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے پہلے بچے سے روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر اس کے منہ میں ڈال دیا۔ بچے نے خوشی خوشی روٹی کاٹ لی، جس کے بعد صدر نے خود بھی اس کا لقمہ لیا۔ انہوں نے یہی عمل دوسرے بچے کے ساتھ بھی دہرایا، جس نے سب کو محظوظ کر دیا۔

 صدر زرداری کے اس محبت بھرے انداز پر میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

 یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا، جب اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، ”پاکستان کو ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی ضرورت ہے۔“ یہ واقعہ نہ صرف صدر زرداری کی نرم دلی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بھی مثال پیش کرتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں