انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے اہم شہر استنبول میں عدالتی احاطے میں اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون اور مرد نے عدالت کے سامنے اچانک فائرنگ شروع کر دی، قریبی چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا تاہم اس دوران 3 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان کے اصل ٹارگٹ کو بچا لیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کا تعلق بائیں بازو کی دہشت گرد تنظمیم ڈی ایچ کے پی-سی سے تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔