Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldترک صدر صدام حسین کا انجام یاد رکھیں اردوان کی جانب سے...

ترک صدر صدام حسین کا انجام یاد رکھیں اردوان کی جانب سے حملے کی دھمکی پر اسرائیل کا ردعمل



تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اروان کی جانب سے حملے کی دھمکی پر اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ حملے کی دھمکی دیکر ترک صدر نے صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے، اردوان یاد رکھیں کہ صدام حسین کا کیا انجام ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا انجام یاد رکھیں۔ نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور ان کا انجام بھی ہٹلر کی طرح ہوگا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترک صدر طیب اردوان انسانیت کے ضمیر کی آواز بن چکے ہیں جسےاسرائیل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس لفظی گولی باری کا آغاز اُس وقت ہوا جب ترک صدر طیب اردوان نے اپنی حکمران جماعت کے ارکان سے خطاب میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ترک فوج فلسطینیوں کی مدد کرنے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں