Sunday, December 29, 2024
ہومWorldترک صدر13سال میں پہلی بار عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے 

ترک صدر13سال میں پہلی بار عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے 



(24 نیوز ) ترک صدر طیب اردوان 13 سال کے دورہ اقتدار میں پہلی بار دورہ عراق  کیلئے بغداد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ بغداد میں پانی کے مسئلے پر سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے،اس دورے میں دو اسٹریٹجک معاہدوں اور 20 سے زیادہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کا باعث بنے گا،اس میں پانی  کے مسئلے سمیت کئی دوسرے امور پر بات کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عراق کے لیے پانی کے مسائل اور ترکیہ کے لیے سکیورٹی اہم مسائل ہیں کیونکہ عراق پانی کی کمی کا شکار ہے اور ترکیہ اس میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پر کام کرنے کی ضرورت کو دیکھتا ہے۔

عراقی ترجمان کامزید کہنا تھا کہ یہ دورہ عراق اور ترکیہ کے تعلقات کے لیے ایک بہت بڑا نقطہ آغاز ہو گا جس کی تاریخ سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، یہ عراق اور ترکیہ کے درمیان مسائل کوختم کرنے کا آغاز ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد کی ضمانت دیتا ہے،العوادی نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ اس دورے میں عراق، ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈویلپمنٹ روڈ منصوبے پر ایک چار فریقی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

 عراق اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے اس دورے کے دوران قطر اور امارات کے وزرائے ٹرانسپورٹ کی موجودگی میں ایک معاہدہ طے کرنے کی تیاری میں بات چیت ہوگی،انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس دورے میں تیسری اقتصادی اور تجارتی تبادلے کی فائل ہوگی اور چوتھی سکیورٹی فائل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امپائر سے الجھنا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑ گیا،بڑی سزا کا حکم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں