Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldتل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے باہر ٹرک نے اسرائیلیوں کو رونڈ...

تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے باہر ٹرک نے اسرائیلیوں کو رونڈ ڈالا5 اسرائیلی فوجی ہلاک



(24 نیوز ) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ٹرک ڈرائیور نے موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلیوں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق حادثہ تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب پیش آیا ،جس میں اسرائیلی خفیہ تنظیم ’موساد‘ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

 حادثے میں ایک ٹرک نے بس سٹیشن پر موجود لوگو ں کو کچل دیا، جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ،جبکہ 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرسی کیوں اٹھائی؟ خواتین ریسٹورنٹ میں گتھم گتھا  لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

 اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق مشرقی یروشلم سے تھا، تحقیقات کررہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں