Monday, January 6, 2025
ہومWorldتمام ہندوستانیوں کو شرم آنی چاہیے غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی...

تمام ہندوستانیوں کو شرم آنی چاہیے غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی پر گلوکارہ کا ردعمل



 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکارہ چمنئی سری پادا نے کہا ہے کہ غیر ملکی ہسپانوی خاتون سے اجتماعی زیادتی پر تمام ہندوستانیوں کو شرم آنی چاہیے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گلوکارہ چمنئی سری پادا کا کہنا تھا کہ اگر چند ہندوستانیوں کو اولمپک میڈل جیتنے پر تمام بھارتی فخر کر سکتے ہیں تو تمام بھارتی اس وقت شرمندہ بھی ہو سکتے ہیں جب چند مرد کسی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں گذشتہ جمعے کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے شوہر پر بدترین تشدد کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں