Monday, December 23, 2024
ہومWorldتھائی لینڈ؛ رئیل اسٹیٹ بروکر کا قتل، پاکستانی نژاد تھائی کو موت...

تھائی لینڈ؛ رئیل اسٹیٹ بروکر کا قتل، پاکستانی نژاد تھائی کو موت کی سزا


بینکاک (اے ایف پی) تھائی میڈیا کاکہنا ہے کہ پٹایا کے ریزورٹ ٹاؤن کے قریب ایک جرمن رئیل اسٹیٹ بروکر کے بہیمانہ قتل پر ایک تھائی شہری کو موت کی سزا سنادی گئی اور دو جرمن شہریوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بنکاک پوسٹ اخبار کے مطابق پٹایا کی صوبائی عدالت نے جمعہ کو پاکستانی نژاد تھائی باشندے شاہ رخ کریم الدین کو جولائی 2023میں 62سالہ پیٹر رالٹر میک کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔ میک کی لاش کے ٹکڑے جنوبی تھائی لینڈ کے صوبہ چونبوری کے بیرونی پٹایا مضافاتی علاقے میں ایک رہائش گاہ پر ٹیپ کی موٹی تہہ سے ڈھکے فریزر کے اندر سے ملے۔ جرمن شہریوںاولاف تھورسٹن برنک مین اور پیٹرا کرسٹل گرونڈگریف نے مقدمے کی سماعت کے دوران جرم کا اعتراف کیا اور اس کے نتیجے میں ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔ تینوں ملزمان قتل عمد اور لاش چھپانے کے مجرم پائے گئے۔ میک اپنی بیوی کو یہ بتاکر غائب ہوگئے تھے کہ وہ ایک اور پراپرٹی ریئلٹر سے ملنے جارہے ہیںاگرچہ بعد میں ان کے اہل خانہ کو یقین ہوگیا تھا کہ انہیں لالچ دے کر اغوا کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے شواہد سنے کہ گروپ نے میک کی لاش کو سمندر میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور اس کے اکاؤنٹ سے 3.35 ملین بھارت (98 ہزار ڈالرز) منتقل کرلئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں