Monday, January 6, 2025
ہومWorldتھوک سے ’فیشل‘ کرنے والا نائی گرفتار ویڈیو وائرل

تھوک سے ’فیشل‘ کرنے والا نائی گرفتار ویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)بھارتی شہر لکھنؤ میں پولیس نے ایک حجام کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گاہک کا فیس مساج یا فیشل کرتے وقت تھوک کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈت آشیش کمار نامی شخص 11 جون کو مساج کروا کے لیے سیلون گیا تھا۔ اس نے وہاں اپنا فیس مساج کرایا۔لیکن وہ اس بات سے مکمل بے خبر تھا کہ زید نامی حجام چہرے کو تر کرنے کیلئے پانی کے بجائے اپنے ہی تھوک کا استعمال کر رہا ہے۔

بعد میں کمار کو زید کی حرکت پر شک ہوا اور اس نے سیلون میں نصب سی سی ٹی وی چیک کیا۔جب اس نے حجام کو اپنے ہاتھ پر تھوکتے ہوئے اور اس تھوک کو چہرے پر مالش کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے دیکھا تو گھبرا گیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔اس کے بعد، لکھنؤ پولیس نے گاہک کی شکایت کی بنیاد پر زید کو گرفتار کر لیا۔انتہا پسند بھارتیوں نے نائی کی اس حرکت کو ’تھوک جہاد‘ کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی کی شادی کی تصدیق ہو گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں