Friday, December 27, 2024
ہومWorldجائیداد کے لالچ میں ظلم کی انتہا سفاک شخص نے آشنا خاتون...

جائیداد کے لالچ میں ظلم کی انتہا سفاک شخص نے آشنا خاتون کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت شرما جائے



(24 نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کو باندھ کر تشدد کے بعد اس کی آنکھوں میں پسی ہوئی مرچ جھونک دی اور منہ گلو لگاکر بند کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلع گنا میں رونما والا یہ واقعہ جائیداد کے لیے جھگڑے کا شاخسانہ ہے، ملزم چاہتا تھا کہ خاتون سے وہ جائیداد حاصل کرے جو اس کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی نے مشہور برطانوی پارک خرید لیا، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں

بھارتی پولیس کے مطابق خاتون اور ملزم کے درمیان کم و بیش 2 سال سے تعلق تھا جو رفتہ رفتہ تلخ ہوتا چلا گیا، ملزم خاتون کا پڑوسی تھا اور اس کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتا تھا، خاتون کے انکار پر اس نے مشتعل ہوکر اس پر تشدد کیا۔ 

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، غیر انسانی سلوک کے باعث اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں