Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldجاتے جاتے جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا...

جاتے جاتے جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کردیا کہ پیوٹن کے ہوش اڑ جائیں



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے ڈھائی  ارب ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے عہدے کے اختتام سے قبل کیف کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اقتدار سنبھال لیں گے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس امداد میں ایک  ارب 25 کروڑ ڈالر امریکی ذخائر سے فراہم کیے جائیں گے جبکہ ایک  ارب 22 کروڑ  ڈالر کا یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشیٹو (یو ایس اے آئی) پیکج شامل ہے۔ یہ  جو بائیڈن کی صدارت کے دوران اس نوعیت کا آخری پیکج ہوگا۔ یو ایس اے آئی  کے تحت فوجی سامان امریکی ذخائر سے براہ راست فراہم نہیں کیا جاتا بلکہ دفاعی صنعت یا شراکت داروں سے خریدا جاتا ہے جس کی ترسیل میں مہینے یا سال لگ سکتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ امداد یوکرین کو “فوری صلاحیتوں میں اضافہ” فراہم کرے گی جس میں ایئر ڈیفنس، توپ خانہ، اور دیگر اہم ہتھیار شامل ہیں۔ یہ میدان جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ امریکہ کی جانب سے اب تک یوکرین کو 175 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جا چکی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کے دور میں یہ امداد جاری رہے گی یا نہیں۔ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی اور یورپی اتحادیوں پر مالی بوجھ ڈالنے کا مشورہ دیا تھا۔

صدر جو بائیڈن کے مطابق، محکمہ دفاع یوکرین کو لاکھوں گولہ بارود، ہزاروں راکٹ، اور سینکڑوں بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہے تاکہ موسم سرما کے دوران یوکرین کی پوزیشن مضبوط ہو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں