Saturday, January 4, 2025
ہومWorldجارجیا ہائی سکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ 4 افراد...

جارجیا ہائی سکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ 4 افراد ہلاک 9 زخمی



اٹلانٹا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک 14 سالہ طالب علم نے اپنے دو ساتھی طالب علموں اور دو اساتذہ کو ہلاک اور نو کو زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایک پریس کانفرنس میں تفتیش کاروں نے بتایا کہ جارجیا کے علاقے وندر میں اپالاچی ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نو افراد کو گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو استاد شامل ہیں۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 14 سالہ کولٹ گرے کے طور پر ہوئی ہے جو اسکول کا طالب علم تھا اور اس پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور اس پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔

ڈائریکٹر کرس ہوسی نے فائرنگ کے محرکات بتانے سے انکار کر دیا، انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ فائرنگ میں کس قسم کی بندوق استعمال کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا سکول میں ایک ڈپٹی نے سامنا کیا، جس کے بعد طالب علم نے خود کو نیچے گرا لیا اور ہتھیار ڈال دیے۔ یہ واقعہ اٹلانٹا سے تقریبا 50 میل (80 کلومیٹر) شمال مشرق میں سکول میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں اس سے قبل 28 فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 42 واقعات میں 217 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں