Monday, December 23, 2024
ہومWorldجاپان:دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے ویڈیو وائرل

جاپان:دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے ویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)جاپان کے نیو چٹوز ایئرپورٹ کے رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک طیارے میں 280 سے زائد افراد سوار تھے،جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں دو ہفتوں میں دوسری بار دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے ہیں ، تازہ ترین واقعہ ہوکائیڈو کے نیو چٹوز ہوائی اڈے پر پیش آیا ہے۔

کورین ایئر کا ایک طیارہ 289 مسافروں سمیت ہانگ کانگ کی ایئر لائن کیتھے پیسیفک سے رن وے پر ٹکڑا گیا جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی،تصادم کے بعد رن وےپرایمرجنسی نافذکردی گئی۔

سیکیورٹی حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ایوی ایشن کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

جاپانی ایئرپورٹ پر محض چند دنوں کے دوران ایک بار پھر سے دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے پر ماہرین تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، برف باری کے باعث نیو چٹوز ایئرپورٹ پر درجنوں پروازیں پہلے ہی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جاپانی لوکل میڈیا نے اس حوالے بتایا کہ ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا اور دوسرے مسافر طیارہ کی لینڈنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی، اس لیے ان کی ٹکر شدید نہیں تھی، فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کورین ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، واقعہ 16 جنوری کو کوریائی ایئرلائن کی جانب سے پرواز بھرنے سے قبل پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ کو پارکنگ والی جگہ پر ڈی-آئسنگ آپریشن پورا کرنے کے بعد گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کا ٹریکٹر کھینچ رہا تھا، اس کھیچنے کے عمل کے دوران زمین پر برف کی وجہ سے ٹریکٹر پھسل گیا۔اس حوالے سے کورین ایئرلائن کے حکام نے بتایا کہ طیارہ کا بایاں پنکھا پارکنگ والی جگہ پر کھڑے کیتھے پیسفک کی پرواز سی ایکس 583 سے ٹکرا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 جنوری کو ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائنز اور کوسٹ گارڈ کے طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں