Saturday, December 28, 2024
ہومWorld جاپانی وزیرِ اعظم کاوسطی ایشیا کا دورہ منسوخ

 جاپانی وزیرِ اعظم کاوسطی ایشیا کا دورہ منسوخ



ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے وزیرِ اعظم فیومو کشیدا نے زلزلےکی وارننگ کے بعد وسطی ایشیاء کا دورہ منسوخ کر دیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ایجنسی نے پہلی بار ملک کے ساحل پر بڑے زلزلے کی وارننگ جاری کی ہے۔جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپان کے علاقوں کیوشو اور شیکوکو میں کل 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

 جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحر الکاہل کے ساحلی علاقے میں بڑے زلزلے کے خطرے کے باعث وزیرِ اعظم نے دورہ منسوخ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر کچھ ہفتوں تک ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت علاقائی رہنماؤں کے ساتھ آن لائن ملاقاتیں کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم فیومو کشیدا کو آج سے پیر تک قازقستان، ازبکستان اور منگولیا کا دورہ کرنا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں