Saturday, January 4, 2025
ہومWorldجب میں وزیراعلیٰ تھا لاہور میں گردے کے علاج کا بہترین ہسپتال...

جب میں وزیراعلیٰ تھا لاہور میں گردے کے علاج کا بہترین ہسپتال قائم کیا وزیراعظم شہبازشریف 



ریاض(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں وزیراعلیٰ بنا تو میں نے ہسپتالوں پر توجہ دینا شروع کی،پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولتیں کونے کونے میں فراہم کیں،لاہور میں گردے کے علاج کا بہترین ہسپتال قائم کیا، لاہور میں گردے کے علاج کے ہسپتال کا شمار ایشیا کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔

ریاض میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں صحت کے شعبے میں تفریق کے خاتمے کے موضوع پر مباحثے میں  وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے،ماحولیاتی تبدیلی نے لینڈ سکیپ تبدیل کردیا،کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے،موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے، 2022کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کیا،لوگوں کو کینسر، جگر اور گردے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے،پاکستان جیسا ملک ماحولیاتی تبدیلی سے تنہا نہیں نمٹ سکتا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ 2003میں کینسر میں مبتلاہوا تو نیویارک علاج کیلئے گیا،میرے علاج پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں