دوسری جانب ایلن مسک نے بھی اس پورے معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ برازیل کی موجودہ انتظامیہ کے تحت سرمایہ کاری کرنا ‘پاگل پن’ ہے، جب لیڈر شپ آئے گی تب اس میں بدلاؤ آئے گا۔ واضح ہو کہ ایلن مسک اور برازیل کے جج کے درمیان طویل عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ مسک نے برازیل کی عدالت کے سلسلے میں پہلے بھی پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے وہاں کے جج کا موازنہ ہیری پاٹر کے ویلن لارڈ وولڈے مارٹ سے کیا تھا۔