Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldجرمنی نے بھی افغان مہاجرین کوملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

جرمنی نے بھی افغان مہاجرین کوملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا



(24 نیوز)پاکستان، ایران اورآسٹریا کے بعد اب جرمنی نے بھی افغان مہاجرین کوملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظرجرمنی نے بھی افغاںیوں کو واپس وطن بھیجنے کا منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان خطے میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے۔

 افغان باشندوں کی اکثریت سمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کر دیا۔

 نینسی فیسر نے کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی  جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں، جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو واپس بھیج دیاہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں