Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldجرمنی کا غیرملکیوں کو جلد شہریت دینے کی سکیم پر غور کون...

جرمنی کا غیرملکیوں کو جلد شہریت دینے کی سکیم پر غور کون کونسے ممالک کے شہری استفسادہ کر سکتے ہیں؟



(ویب ڈیسک) جرمنی نے غیرملکیوں کو فوج میں بھرتی کرکے جلد شہریت دینے کی اسکیم پر غور شروع کر دیا، ابتدائی مرحلے میں یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں کو بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت ایک نئی سکیم متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو ملک کی فوج میں بھرتی ہونے اور مختصر مدت میں شہریت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی، جرمنی ابتدائی مرحلے میں یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم ان ممالک سے باہر بھی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت جرم بن گیا، لڑکی کیساتھ ساتھ ماں بھی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی ، مگر کیسے ؟

اس منصوبے کا مقصد 5 سال کے اندر جرمن فوج کو تیار کرنا ہے، حکومت بھرتی کے بعد غیر ملکیوں کو کسی بڑے طریقہ کار سے گزرے بغیر فوری طور پر جرمن شہریت دینے پر غور کر رہی ہے، جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے سب سے پہلے یہ تجویز پیش کی تھی کہ فوج اہلکاروں کی شدید کمی سے نمٹ رہی ہے جب کہ غیر ملکیوں کی بھرتی سے ملک کو اس کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، نہ صرف حکومت کے وزرا بلکہ دیگر نے بھی اس منصوبے کی حمایت کی کیونکہ فری ڈیموکریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا تھا۔

ایف ڈی پی کی رکن میری ایگنس سٹریک زمرمین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یورپی ممالک سے امیدواروں کی بھرتی کے علاوہ اس سکیم کو یورپ سے باہر بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں