برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے سرکاری ملازمین نے حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق 600 جرمن سرکاری ملازمین نے چانسلر اولاف شولز اور سینئر وزرا کو خط لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کو فراہم کئے جانیوالے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکہ اور جرمنی مہیا کرتے ہیں، گذشتہ برس جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو 354 ملین ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔