Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldجعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوششعدالت نے بڑی سزا سنادی

جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوششعدالت نے بڑی سزا سنادی



(ویب ڈیسک)جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے عرب خاندان کو قید اور ملک بدری کی بھی سزا سنا دی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی کے عدالتی حکام نے ایک عرب شہری اور اس کے چار بیٹوں کو جعلی ویزوں پر دبئی سے یورپ جانے کی کوشش کرنے پر ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا بھی سنائی ہے۔

امارات الیوم کے مطابق جعلی ویزا دینے والے عرب شہری کو بھی سزا دی گئی۔

جعلساز نے عرب خاندان کو پیشکش کی تھی کہ وہ یورپ کا ویزہ جاری کر سکتا ہے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ان کے یورپ میں قیام کا بندوبست کر سکتا ہے، فی ویزا 1,000 یورو کی فیس کی درخواست کی گئی تھی۔

عرب خاندان کا کہنا تھا کہ انہیں شک تھا کہ ویزے اصلی نہیں بلکہ جعلی ہیں کیونکہ کاغذات سادہ نوعیت کے تھے تاہم یورپ پہنچنے کے لالچ میں انہوں نے جعلی ویزوں پر دبئی ایئرپورٹ سے یورپ جانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران کشیدگی: مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع

دبئی ایئرپورٹ حکام نے جعلی ویزوں کے شبے میں اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد کیس عدالت میں بھیج دیا گیا۔

عرب شہری اور اس کے بیٹوں کو جعلی ویزہ استعمال کرنے پر سزا سنائی گئی اور ویزا فراہم کرنے والے کو مجرم قرار دیا گیا۔

عدالتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جعلساز نے ان کے ٹکٹ ایک ایئرلائن سے حاصل کیے تھے،انہیں دبئی سے رومانیہ اور وہاں سے اٹلی پہنچنا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں