Thursday, December 26, 2024
ہومWorldجمہوریت کی مظبوطی کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا جو بائیڈن

جمہوریت کی مظبوطی کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا جو بائیڈن



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ  انہوں نے منصب کے بجائے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صدارتی انتخابات سے دستبرداری اخیتار کی ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کو متحد رکھنے کا پائیدار حل یہی ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں دی جائے۔

جوبائیڈن نے اپنی تجویز کردہ ممکنہ نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حوالے سے کہا کہ اس میں متحد رکھنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو نشانے پر رکھ لیا

اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ماہ نہایت ہی اہم ہیں، مستقبل قریب میں امریکی عوام اپنے ملک اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ بقیہ صدارتی مدت پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں