دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ بھارتی قانون کے تحت شوہر کا بیوی کو زبردستی کسی قسم کے جنسی تعلق میں شامل کرنا جرم نہیں ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے ایک شخص نے رابطہ کیا اور درخواست دی کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر ریپ کی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، عدالتی کارروائی کے دوران خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر مباشرت کے دوران غیر فطری طریقہ استعمال کرتا ہے اس لیے میں نے اس کے خلاف زیادتی کی ایف آئی آر درج کروائی ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کی طرف سے قانونی طور پر شادی شدہ بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل کرنا آئی پی سی کی دفعہ 377 کے تحت جرم نہیں ہے۔