کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقامیں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں پیش آیا۔ ہلاک ہونےوالوں کی عمریں 55 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مارا گیا۔ تاحال واقعے کے محرک کا علم نہیں ہوسکا۔ عینی شاہین نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جب اہل خانہ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔دروازہ ایک خاتون نے کھولا جسے موقع پر قتل کردیا اور پھر حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے۔پولیس کو گھر سے گولیوں کے 25 سے زائد خول ملے ہیں۔ واقعے کی ہیبت دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی انتقامی کارروائی کی تھی۔پولیس تاحال حملہ آوروں کو شناخت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔