Thursday, December 26, 2024
ہومWorldجنوبی لبنان میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی پھربمباری

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی پھربمباری



(24 نیوز ) اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد صرف ایک دن کے وقفے سےپھر بمباری شروع کر دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اس علاقے میں اسے حزب اللہ کی عسکری سرگرمیاں نظر آئی تھیں جس کے بعد حزب اللہ کے راکٹ لانچر کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آہستہ چلنے والے ایک ٹرک پر بمباری کی جا رہی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آٹھ اکتوبر 2023 سے جنگی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جسے اسرائیل نے ستمبر 2024 میں ایک مکمل جنگ میں بدل دیا اور شدید بمباری کے علاوہ جنوبی لبنان میں زمینی حملہ بھی شروع کر دیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے 3ہزار سے زائد لبنانیوں کو شہید کیا اور لاکھوں کے گھر تباہ کر کے انہیں نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھیں: ہائبرڈ فارمولا نہیں چاہیے ,نیا فارمولابرابر ی کی بنیاد پر بنے گا:محسن نقوی

اس خونریزی کو روکنے کے لیے اس وقت سنجیدہ کوشش شروع ہوئی جب اسرائیل کی زمینی فوج جنوبی لبنان میں کامیاب ہوتی نظر نہ آئی بلکہ اسے غیر متوقع طور پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بالآخر بدھ کے روز امریکی کوششوں اور فارمولے کی بنیاد پر ایک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تا ہم اسرائیل نے پھر بمباری شروع کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں