Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldجنوبی کوریا کی عدالت سے معطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ...

جنوبی کوریا کی عدالت سے معطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری



سیﺅل (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پولیس اورکرپشن انویسٹی گیشن آفس کی جانب سے معطل صدر کےخلاف بغاوت کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں،پولیس نے موقف اپنایا کہ صدر کو بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے،انہیں بار بار سمن بھیجنے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔
یون سوک یول کے وکلا نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کا موقف قبول کیا،عدالتی فیصلے کے بعد ہزاروں افراد صدر ہاو¿س کے باہرجمع ہوئے اوران سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،صدر کے مواخذے کا کیس بھی آئینی عدالت میں زیرسماعت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں