Thursday, December 26, 2024
ہومWorldجنوبی کوریا کے صدر یون سک یول مواخذے کی تحریک سے بچ...

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول مواخذے کی تحریک سے بچ گئے



(24 نیوز )جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول مواخذے کی تحریک سے بچ گئے،اپوزیشن دو تہائی اکثریت ثابت نہ کر سکی۔

تفصیلات کے  مطابق چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ملک پر مارشل لا نافذ کیا تھا جسے  عوام اور اپوزیشن نے مل کر ناکام بنادیا ، مارشل لا کی ناکامی کے بعد اپوزیشن نے صدر کو عہدے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جو یون سک یول نے ماننے سے انکار کر دیا، صدر کی جانب سے انکار پر پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی جو ناکام ہو گئی ہے، حکمران جماعت کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے باعث تحریک ناکام ہوئی ، اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ مواخذے کی تحریک دوبارہ پیش کریں گے، مواخذے کی تحریک کی کامیابی کیلئے 300 ووٹ درکار تھے،اپوزیشن کے پاس صرف 8 ووٹ کم تھے،جس کیلئے انہیں حکومتی ارکان کی ضرورت تھی ،صدر یون سک یول نے مارشل لا کے نفاذ پر آج قوم سے معافی بھی مانگی تھی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں