Sunday, January 5, 2025
ہومWorldجوبائیڈن کا جاپان کو بڑا جھٹکا 15 ارب ڈالر کا معاہدہ روک...

جوبائیڈن کا جاپان کو بڑا جھٹکا 15 ارب ڈالر کا معاہدہ روک دیا جاپانی وزیر اعظم کی درخواست بھی کام نہ آئی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سٹیل کمپنی “یو ایس سٹیل ”  کو جاپان کی نپون سٹیل کے ہاتھوں 14.9 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے معاہدے کو روک دیا ہے۔بائیڈن نے  اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کی قومی سلامتی اور اہم سپلائی چینز کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا “یہ معاہدہ امریکہ کی ایک بڑی سٹیل پروڈیوسر کو غیر ملکی کنٹرول میں دے دیتا، جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا تھا۔ اسی لیے میں نے اس معاہدے کو روکنے کا فیصلہ کیا۔”

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یہ معاہدہ جس کا امریکی حکومت ایک سال سے جائزہ لے رہی تھی، نپون سٹیل اور امریکی سٹیل کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم اس فیصلے کے بعد نپون سٹیل کو 565 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ نپون سٹیل نے معاہدے کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وعدہ کیا تھا کہ وہ ستمبر 2026 تک یونین سے وابستہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالے گی اور اپنے امریکی ہیڈکوارٹرز کو پٹسبرگ منتقل کرے گی۔ لیکن یہ اقدامات معاہدے کے مخالفین کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔

سٹیل ورکرز یونین (یو ایس ڈبلیو) کے بین الاقوامی صدر ڈیوڈ مک کال نے بائیڈن کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ “ہمارے اراکین اور قومی سلامتی کے لیے درست اقدام ہے۔ ہم صدر بائیڈن کے اس جرات مندانہ فیصلے کے شکر گزار ہیں، جو ہماری سٹیل انڈسٹری کو مضبوط رکھنے اور امریکی مزدوروں کی حمایت میں کیا گیا۔”

جاپانی حکومت نے فوری طور پر جوبائیڈن کے اس فیصلے پر  کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم نومبر میں جاپان کے وزیراعظم شیگیری اِشیبا نے بائیڈن کو خط لکھا تھا جس میں اس معاہدے کی منظوری کی درخواست کی گئی تھی تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔ امریکہ اور جاپان حالیہ برسوں میں چین اور شمالی کوریا کے خطرات کے پیش نظر اپنے تعلقات مضبوط کر رہے ہیں لیکن یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں