ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی لاش ان کی والدہ کے حوالے کر دی گئی۔
جنگ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی بیوہ نے لاش کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں ہفتے روس کی جیل میں پراسرار طور پر فوت ہونے والے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ 47 سالہ اپوزیشن لیڈر کو حکومت مخالف مظاہروں اور کرپشن کیسز پر 19 سال کی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ ہفتے جیل میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ روس کے سب سے سرکردہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی نے ولادیمیر پیوٹن پر متعدد بار کرپشن کے الزامات لگائے اور کڑی تنقید کی تھی جس پر انہیں 2021ءمیں جرمنی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔