Monday, January 6, 2025
ہومWorldجے شنکر کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کشمیری رہنما فاروق عبداللہ...

جے شنکر کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کشمیری رہنما فاروق عبداللہ کا بیان بھی آ گیا



 اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے مقبوضہ   کشمیر کے رہنما فاروق عبداللہ کا بیان بھی آ گیا ۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کے فیصلے کو سراہا ہے ۔

“جنگ ” کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملک اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے دوران دوطرفہ مسائل پر بات چیت کریں گے.

 یادش بخیر گزشتہ روز ہی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا یہ بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اسلام آباد پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے نہیں جارہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں