کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک حاملہ لڑکی نے اپنی طبی حالت کے پیش نظر انڈے کے بغیر موفن (Muffin)آرڈر کیا لیکن ریسٹورنٹ کی طرف سے اسے خالی پیکٹ کے ساتھ ایک ایسا خط بھیج دیا گیا کہ پڑھ کر لڑکی تلملا کر رہ گئی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی کے شوہر کی طرف سے اس خط اور موصول ہونے والے آرڈر کی تصویر ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ آدمی بتاتا ہے کہ اس کی بیوی نے پہلے مکڈونلڈز سے موفن آرڈر کیا اور بعد میں فون کرکے آرڈر میں تبدیلی اور کہا کہ اسے انڈے کے بغیر موفن چاہیے کیونکہ وہ حاملہ ہونے کی وجہ سے انڈہ نہیں کھا سکتی تھی۔
آرڈر میں تبدیلی ریسٹورنٹ والوں کو شاید پسند نہ آئی اور انہوں نے خط پر لکھ بھیجا کہ ’’موفن انڈے کے بغیر نہیں بنتا چنانچہ ہم تمہیں خالی پیکٹ بھیج رہے ہیں۔ ‘‘ آدمی پوسٹ میں بتاتا ہے کہ یہ حرکت مے لینڈز، ویسٹرن آسٹریلیا کی مکڈونلڈز برانچ والوں نے کی ہے۔ Redditپر یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔