عازمین حج نے سی این این کو بتایا کہ سعودی عرب میں عازمین کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے مناسب انتظامات نہیں تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حج کے دوران لوگ اچانک بیہوش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خیمے واپس آتے ہوئے انہوں نے کئی حاجیوں کو مرتے دیکھا۔ ہر چند سو میٹر کے فاصلے پر ایک لاش پڑی تھی جس کو ایک سفید کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا۔(بشکریہ اے بی پی نیوز)