اس سے پہلے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل کا آپریشن آئی ڈی ایف اور موساد کی مشترکہ کوشش تھی لیکن گیلنٹ نے پہلی مرتبہ ایسا بیان دیا ہے، جس میں کسی اسرائیلی افسر نے واضح طور سے سلسلہ وار دھماکوں میں اسرائیل کے کردار کو قبول کیا ہے۔
غور طلب رہے کہ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے حزب اللہ کے 5 ہزار پیجر میں دھماکہ خیز مواد لگائے تھے۔ دھماکے میں 12 لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ پیجر پھٹنے سے 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کو واکی ٹاکی اور سولر پینل میں سلسلہ وار دھماکوں سے لبنان میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 500 سے زیادہ لوگ بُری طرح جھلس گئے ہیں۔