Thursday, January 2, 2025
ہومWorldحسینہ واجدملک سے فرار ہوتے وقت کیا کچھ ساتھ لیکر گئیں؟تفصیلات منظر...

حسینہ واجدملک سے فرار ہوتے وقت کیا کچھ ساتھ لیکر گئیں؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں



(24 نیوز ) بنگلہ دیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی ملک سے فرار ہونے سے قبل سرکاری رہائش گاہ سے جانے کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں سب سے زیادہ تجسس ان کے سامان کے بارے میں ہے  ، آیا وہ وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کچھ ساتھ لیکر گئی ہیں ۔

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مستعفی ہونے کے فوری بعد سرکاری رہائش گاہ سے ضروری سامان سمیٹا اور وزیر اعظم ہاؤس  سے باہر نکلنا جان جوکھن کا کام سمجھ کر  سرکاری رہائش گاہ پر ہی ہیلی کاپٹر منگوایا اور پھر وہیں سے بھارت کی راہ لی ،ہیلی کاپٹر میں بنگلادیشی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی بہن ریحانہ شیخ بھی موجود تھیں، دونوں بہنیں جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں،ان اٹیچیوں کو شیخ حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ملازمین کے ذریعے ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا اور پھر ایک نظر سرکاری رہائش گاہ پر ڈال کر روانہ ہوگئیں،ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص اٹیچیوں میں کیا سامان تھا۔ شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں