Monday, January 6, 2025
ہومWorldحسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے پر بھارت میں بھی کھلبلی مچ...

حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے پر بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی



(24 نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد میں انتہائی قریب تعلق پایا جاتا ہے یہاں تک کہ اپنے متعدد انٹرویوز میں مودی حسینہ کو اپنی بہن بھی مان چکے ہیں ، اب جب ان کی بہن کی حکومت ختم ہو چکی ہے اور وہ بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سیدھا ان کے پاس ہی پہنچیں تو بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےکابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا  اور بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال پر  بریفنگ لی ، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، پی ایم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا، ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ کے سربراہ روی سنہا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا اجلاس میں موجود تھے۔بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت یہ اجلاس پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اس سیاسی بحران کے درمیان ہوا ہے جب اس کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور ملک سے فرار ہوگئیں۔ حسینہ ہڈن ایئربیس پہنچیں جہاں انہوں نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں