Saturday, December 28, 2024
ہومWorldحماس کا تل ابیب پر راکٹ حملہ

حماس کا تل ابیب پر راکٹ حملہ


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کےخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے تل ابیب میں کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب پر 6 ماہ بعد حماس کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے، تل ابیب کے علاقوں میں15دھماکے سنے گئےہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے کے سائرن سنے گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ غزہ میں 7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے بعد بھی حماس دور مار راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں