کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی جنگ اب تک کے اپنے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل ڈین گولڈفس، جو اسرائیلی فوج کے 98ویں پیرا ٹروپرز ڈویژن کی کمان کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ غزہ میں زیر زمین حماس کے نیٹ ورک کو تباہ کرنا ایک مشکل چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین موجود لوگوں کیلئے دفاع کرنا ایک آسان کام ہوتا ہے ، تاہم ہم اسے ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جنرل ڈین گولڈفس کو جنوبی غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے شہر خان یونس اور فوج کا اب تک کا سب سے پیچیدہ چیلنج دیا گیا ہے۔