(24نیوز) حماس نے محمد اسماعیل درویش کو نیا عبوری رہنما مقرر کر دیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اسماعیل درویش حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ ہوں گے،محمد اسماعیل درویش قطر میں مقیم ہیں،اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد محمد اسماعیل درویش کو سیاسی ونگ کا سربراہ بنایا گیا ہے،سعودی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جانشین محمد اسماعیل درویش ہوں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درویش جو قطر میں رہتے ہیں، نئے انتخابات ہونے تک حماس کے سیاسی بیورو کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے میزائل لانچروں کی منتقلی شروع کردی