Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldحماس کی امن مذاکرات میں شرکت کی خبروں کی تردید

حماس کی امن مذاکرات میں شرکت کی خبروں کی تردید



دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کو ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کی خبروں کی تردید کر دی۔

حماس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں، نئی بات چیت نہیں، جمعرات کو ہونے والے مذاکرات میں حماس شرکت نہیں کرے گی۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں آج 19 فلسطین شہید ہوگئے، دیر البلاح میں ایک حملے میں 6 افراد شہید ہوئےجن میں ماں اور اس کے جڑواں چار دن کے بچے بھی شامل تھے۔

قریبی البریج کیمپ میں ایک مکان پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے، وسطی غزہ کی پٹی اور جنوب رفح میں المغازی کیمپ پر دو الگ الگ حملوں میں 4 فلسطینی شہیدہوئے۔شمال میں غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں ایک حملے میں 2 فلسطینی شہیدہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ میں اب تک تقریباً 40ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں