Saturday, December 28, 2024
ہومWorldحوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائلو ں سے حملہ کر دیا

حوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائلو ں سے حملہ کر دیا



حوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائلو ں سے حملہ کر دیا

 صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمنی حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حوثی بحری افواج کی جانب سے امریکی جہاز پر میزائل داغے گئے جس کا نام چم رینجرز بتایا گیا ہے تاہم جہاز کو نقصان پہنچا یا نہیں اس حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ چم رینجرز مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار امریکی بحری جہاز ہے۔

برطانیہ کی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ میزائل جہاز سے 30 میٹر دور گرا، بتایا گیا ہے کہ جہاز جدہ سے کویت کی جانب محو سفر تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں