تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کی گئی۔
حوثی ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے لیے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کو استعمال کیا گیا جس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل کے ٹکڑے گرنے سے تل ابیب میں ٹرین سٹیشن کو نقصان پہنچا اور 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مضافات میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے۔