Saturday, December 28, 2024
ہومWorldخاتون نے بیٹی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو جلا کر مار ڈالا

خاتون نے بیٹی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو جلا کر مار ڈالا



میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین میں ایک خاتون نے بیٹی کی عصمت دری کرنے والے شخص کو جیل سے رہائی کے بعد آگ لگا کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ماریا ڈیل کارمین گارسیا کی 13 سالہ بیٹی ویرونیکا کو ان کے پڑوسی انتونیو کوسمے نے 1998 میں عصمت دری کانشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اسے 9 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔جون 2005 میں رہائی کے بعد وہ شخص ڈھٹائی کے ساتھ ماریا کے گھر کے پاس ایک بس اسٹاپ پر اس کے قریب پہنچا اور استفسار کیا کہ ’اس کی بیٹی کیسی ہے‘۔اس کے بعد وہ شخص بے فکری کے ساتھ ایک مقامی بار میں چلا گیا، جبکہ غصے اور خوف میں مبتلا ماریا قریبی فیول اسٹیشن سے پیٹرول خریدنے جا پہنچی اوربار میں گھس کر اس شخص پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کوسمے نامی اس شخص کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا اور وہ بالآخر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ماریا کو بعد میں بندرگاہ پر پریشان پایا گیا اور اس نے اپنے فعل کا اعتراف کیا۔

ماریا کو ابتدائی طور پر قتل کے جرم میں ساڑھے 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن ایک اپیل پر اسے کم کر کے ساڑھے پانچ سال کر دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں