Monday, January 6, 2025
ہومWorldخاتون کا جمائی لینے کے بعد واقعی منہ کھلا کا کھلا رہ...

خاتون کا جمائی لینے کے بعد واقعی منہ کھلا کا کھلا رہ گیا ہسپتال جانا پڑگیا



نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک نوجوان خاتون کو جمائی لینے کی وجہ سے ہسپتال میں تب  داخل ہونا پڑگیا جب ان کا منہ کھلا ہی رہ گیا۔

روزنامہ” جنگ” کے مطابق 21 سالہ جینا سیناترا کو حال ہی میں اس انوکھی اور عجیب تکلیف سے گزرنا پڑا جب جمائی لینے کی وجہ سے اس کے دونوں جبڑے اوپر ہی رہ گئے۔رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں خاتون کے ساتھ موجود لوگوں کا بتانا تھا کہ وہ تقریباً ایک گھنٹے سے اسی حالت میں ہے، اس دوران خاتون کو بات کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور اسے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کرنے کے بعد خاتون کو بتایا گیا کہ جمائی لینے کی طاقت کے دوران ان کے جبڑے جگہ سے ہل گئے ہیں اور لاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹے کے ٹیسٹ اور دواؤں کے بعد خاتون کے جبڑوں کو پھر سے اصلی حالت میں صحیح کردیا گیا۔امریکی خاتون نے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں