Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldخبردار ہوشیار!انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیااہم بیان...

خبردار ہوشیار!انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیااہم بیان جاری



(24نیوز) امریکہ میں لائیو اسٹاک سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، مریض کو  ڈائری فارمز میں سے ایک گائے سے وائرس منتقل ہوا ہے۔ 

 امریکہ میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس  کا پہلا کیس سامنے آیا ہے،مریض کو اپنے ڈائری فارمز میں ایک گائے سے یہ وائرس منتقل ہوا ہے ، بہر حال یہ کیس جلد ہی پکڑا گیا اور سانس کی تکلیف شروع ہونے سے پہلے ہی مریض کا علاج شروع کر دیا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ انسان سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا امکان فی الحال بہت ہی کم ہے، تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں پولٹری سے لائیو اسٹاک تک برڈ فلو پھیلنے کا بھی یہ پہلا کیس ہے۔

دنیا میں برڈ فلو کی حالیہ وبا 2020 میں پھوٹی تھی، تب سے یہ وائرس صرف پولٹری اور جنگلی جانوروں میں پایا گیا ہے،پرندوں سے انسانوں کو لگنے والے برڈ فلو کے بہت کم کیسز دنیا میں سامنے آئے ہیں لیکن وہ انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اِس وائرس کا پرندوں سے دودھ پلانے والے جانوروں تک پھیلنا ہی بہت بڑی بات ہے، اور اب ثابت ہوا ہے کہ برڈ فلو گائے سے انسان کو بھی لگ سکتا ہے، تو اِس کی دوا کی تیاری کے لیے فوری اور بہت زیادہ ریسرچ کی ضروروت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر نائف کیا ہے؟علاج کیسے ہوتا ہے؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں