Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldخلا میں جوہری ہتھیاروں کیخلاف قرارداد روس نے ویٹو کردی

خلا میں جوہری ہتھیاروں کیخلاف قرارداد روس نے ویٹو کردی



ماسکو (ویب ڈیسک) خلاء میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد، روس نے ویٹو کردی۔

آج نیوز کے مطابق قرار داد امریکا اور جاپان نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی، 13 ممالک نے حق میں ووٹ دیا۔امریکی سفیر نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔روسی سفیرنے کہا سلامتی کونسل کو دھوکا دیا گیا، خلا میں ہتھیاروں پر 1966 سے پابندی ہے۔ روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل واشنگٹن نے ماسکو پراینٹی سیٹلائٹ نیوکلئیر ہتھیارتیارکرنےکا الزام لگایا تھا۔ روسی سفیر نے کہا کہ قرارداد میں ماسکو کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی، جلد ہی ارکان کے ساتھ نئے مسودہ قرارداد پر بات کریں گے،روس خلا کو پُرامن رکھنا چاہتا ہے۔ ادھر روسی میڈیا نے کہا ہے کہ پینٹاگان نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل یوکرین کوامدادی پیکیج کاحصہ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں