Thursday, December 26, 2024
ہومWorldدادا کی گود میں موجود بچی کو کتے نے کاٹ لیا

دادا کی گود میں موجود بچی کو کتے نے کاٹ لیا



دادا کی گود میں موجود بچی کو کتے نے کاٹ لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  دہلی میں دادا کی گود میں موجود ڈیڑھ سالہ بچی کو کتے نے کاٹ لیا جو 17 دنوں تک ہسپتال میں رہی اور اسے 18 ٹانکے لگے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بچی کے والدین کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کے پیر پر کئی جگہ ٹانکے لگے اور اسے 3 فریکچر بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حملے کے بعد کتے کے مالک اور علاقے میں موجود لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔

بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ حکام نے محلے میں اس حوالے سے کچھ نہیں کیا، پولیس کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، براری تھانے کے کچھ پولیس اہلکاروں نے کتے کے مالک سے معاملہ طے کرنے پر اصرار کیا، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور کتے کا مالک اب بھی آزاد گھوم رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹ بل کتے پالنے پر پابندی ہے تاہم پھر کئی لوگ اس پر عمل نہیں کرتے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں